نیشنل سابئر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران و اہلکاروں نے مشینی محلہ جہلم میں ایک اکیڈمی پر ریڈ کر کے محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران اور عملے نے مشینی محلہ، جہلم میں ایک اکیڈمی پر چھاپہ مارا اور محمد علی مرزا کو گرفتار کیا ۔
محمد علی مرزا جو انجینئر علی مرزا کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں ایک پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت ہیں۔
انجینئر محمد علی مرزا کو کیوں گرفتار کیا گیا؟
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی گئی تاہم گرفتاری کی مکمل تفصیلات یا وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے جب مشہور یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو این سی سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
کیا مزید پاکستانی انفلوئنسرز گرفتار ہو سکتے ہیں؟
ڈکی بھائی اور محمد علی مرزا کی گرفتاری کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہو سکتی ہیں۔ اس بات کی تصدیق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھی کی تھی۔