وفاقی حکومت نے میجر جنرل نور ولی خان کو وزارت داخلہ میں تین سال کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر مقرر کیا ہے۔
نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ سول آرمڈ فورسز سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
میجر جنرل نور ولی خان اس سے پہلے وزارت دفاع میں خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت داخلہ بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس عہدے پر اس سے پہلے سہیل تاجک فائز تھے، جنہیں ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
میجر جنرل نور ولی خان(ہلال امتیاز ملٹری) تین سال کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کردئیے گئے pic.twitter.com/Yt39s4ihqq
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) August 25, 2025

