دیر بالا میں پولیس کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک، فائرنگ میں دو اہلکار زخمی

دیر بالا میں پولیس کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک، فائرنگ میں دو اہلکار زخمی

دیر بالا پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں ساجد نامی کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ساجد مارا گیا، جس کی لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ ہلاک کمانڈر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد بلال نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے تک علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے پر اہل علاقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول کے منصوبے کی منظوری دے دی

دریں اثنا ذرائع ایلیٹ فورس کے مطابق دیر بالا پاک افغان بارڈر کے قریب سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ پولیس کا ایک جوان تاج نور سکنہ داروڑہ کوٹکس اور سی ٹی ڈی کا اہلکار افتخار احمد سکنہ پالام عشیری درہ زخمی ہوگئے۔

؎

Related Articles