لاہور میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال، سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکول بند رہینگے

لاہور میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال، سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکول بند رہینگے

لاہور میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے دوبارہ بحال ہوں گی ، یکم ستمبر سے  تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول فی الحال بند رہیں گے اور تمام اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

 سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود 45 اسکولز بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ان 45 اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33سرکاری، 12 نجی اسکولز بند رہیں گے۔ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ بند رہے گا، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں کے اسکولز بند رہیں گے، تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد، پری محل شاہدرہ کے اسکول بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع

اعلامیے کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ ،شاہ پور کانجراں ،بند روڈ اور گاو شالا کے سرکاری اسکولز بند رہیں گے، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ، موہلنوال، ملتان روڈ، مانوال کے اسکولز بند رہیں گے۔

دریائے راوی میں سیلاب کے باعث لاہور کے کئی علاقے متاثر ہیں جہاں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، متعدد علاقے بجلی سے محروم ، راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے ، صوبے میں  سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 33 ہوگئیں جبکہ  20 لاکھ متاثر ہوئے جبکہ 2200 دیہات زیر آب آ گئے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *