قومی اسمبلی اجلاس،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اور ایوان سے واک آؤٹ

قومی اسمبلی اجلاس،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اور ایوان سے واک آؤٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف  نے ایوان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا، اجلاس میں سیلاب متاثرین کے مسائل اور ان کی بحالی کے لیے مشاورت کا عمل شروع کیا جانا تھا، تاہم پی ٹی آئی کے ارکان نے شرکت سے گریز کرتے ہوئے ایوان سے باہر جانے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کو سیلاب متاثرین کی بحالی، امدادی پیکیجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا۔ اجلاس کے آغاز پر ہی پی ٹی آئی کے ارکان نے احتجاجاً بائیکاٹ کا اعلان کیا اور اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایوان سے باہر چلے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے جمع کرا دیے

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر گوہر کی قیادت میں اراکین نے واک آؤٹ کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ حکومت ایوان کو غیر مؤثر بنا رہی ہے اور اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ ان کے مطابق قومی مسائل پر یک طرفہ فیصلے قابلِ قبول نہیں۔

ادھر حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اتفاقِ رائے وقت کی اہم ضرورت ہے اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ مشاورت کا حصہ بنے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *