پاکستان سے افغان شہریوں کی واپسی میں تیزی، کیا رجسٹریشن کارڈ میں مزید توسیع ہوگی؟ اہم خبر سامنے آگئی

پاکستان سے افغان شہریوں کی واپسی میں تیزی، کیا رجسٹریشن کارڈ میں مزید توسیع ہوگی؟ اہم خبر سامنے آگئی

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈز (پی او آر) کی مہلت ختم ہونے کے بعد، افغان شہریوں کی وطن واپسی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کے رجسٹریشن کارڈ میں مزید توسیع نہیں ہوگی جس کے باعث اگست میں واپسی کی شرح میں 254 فیصد جبکہ ملک بدری کے واقعات میں 191 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو جولائی کے مقابلے میں نمایاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پروف آف رجسٹریش کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ’ڈیڈ لائن‘ سامنے آگئی

یہ اضافہ حکومت پاکستان کے ’غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے‘کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 4 ستمبر 2025 تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 31 ہزار 700 افغان باشندے پاکستان سے واپس افغانستان جا چکے ہیں، جن میں سے 4 لاکھ 83 ہزار 700 کی واپسی اپریل سے اب تک ہوئی۔

صرف اگست میں 1 لاکھ 45 ہزار 200 افراد واپس گئے، جن میں سے 55 ہزار کے قریب صرف ماہ کے آخری 4 دنوں میں افغانستان پہنچے ہیں۔واپس جانے والوں میں رجسٹرڈ (پی او آر) کارڈ ہولڈرز کا تناسب بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اپریل میں صرف 6 فیصد واپس جانے والے ’پی او آر‘ کارڈ ہولڈرز تھے، جو مئی سے جولائی کے درمیان 21 سے 23 فیصد تک پہنچ گیا۔ تاہم اگست میں یہ شرح بڑھ کر 54 فیصد (77,700 افراد) ہو گئی۔

ادھر گرفتاریوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اپریل سے اب تک 57,300 افراد گرفتار اور حراست میں لیے گئے، جن میں رجسٹرڈ ’پی او آر‘ کارڈ ہولڈرز بھی شامل ہیں۔ صرف اگست میں 9,000 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ جولائی میں یہ تعداد 3,400 تھی۔ گرفتاریوں کے حوالے سے چاغی، پشین، بلوچستان اور اسلام آباد سرفہرست اضلاع رہے۔

مزید پڑھیں:حکومت پاکستان کی افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی نئی ہدایت، ہزاروں لوگ بارڈر پر جمع

افغانستان میں ’یو این ایچ سی آر‘ واپس جانے والے افراد کی بایومیٹرک رجسٹریشن کر رہا ہے اور انہیں نقد امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس امداد کا مقصد ان افغان شہریوں کی فوری مدد کرنا ہے جو پاکستان میں غیر یقینی حالات کے باعث اچانک اور بغیر تیاری کے وطن واپس آئے ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افغان مہاجرین کی دوبارہ آبادکاری اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری اور مربوط مدد فراہم کرے تاکہ ان کی واپسی باعزت اور محفوظ طریقے سے ممکن ہو سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *