حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے تمام سرکاری اسکول منظور شدہ تنظیموں اور پارٹنرز کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کے تحت محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت کام کرنے والے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ملازمتیں یکم اکتوبر 2025 سے ختم تصور ہوں گی۔ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی ماضی میں دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی عوامی خدمت کا اہم حصہ رہی ہے۔
مزید برآں، تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ نوٹیفکیشن کی کاپی صوبے کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹرز، سی ای اوز ایجوکیشن اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔