بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت شروع کیے گئے نئے “بینظیر نشونما پروگرام” میں شمولیت کا آسان طریقہ کار اور اہلیت کی شرائط جاری کر دی گئی ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور 23 ماہ تک کے بچوں کو معاونت فراہم کر کے ان کی صحت اور نشونما بہتر بنانا ہے۔
پروگرام میں شمولیت کے لیے خواتین کا بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے تحصیل یا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں قائم نشونما مراکز سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ اندراج کے دوران خواتین کو قومی شناختی کارڈ، بچے کا نادرا کا بی فارم اور حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ جمع کرانا ہوگا۔
اس پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو دوران حمل ہر سہ ماہی 2,500 روپے دیے جائیں گے۔ بچے کی پیدائش پر بیٹے کے لیے 2,500 روپے جبکہ بیٹی کے لیے 3,000 روپے (جن میں 500 روپے سفری اخراجات شامل ہیں) فراہم کیے جائیں گے۔ یہ مالی امداد بچے کی دو سال کی عمر تک جاری رہے گی اور یہ رقم بی آئی ایس پی کفالت کی رقم کے علاوہ دی جائے گی۔