اگر آپ بھی سستی اور آرام دہ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آپ کے پاس رقم بھی محدود ہے تو آپ کے لیے سوزوکی کی جانب سے خوشخبری ہے! ۔
پاک سوزوکی نے اپنی مشہور منی وین “سوزوکی ایوری” پر شاندار آفر متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت صارفین کو فوری ڈیلیوری، کم ماہانہ قسطیں، اور PKR 450,000 تک کی کیش بونس سہولت دی جا رہی ہے۔
کم ماہانہ قسط، آسان فنانسنگ
سوزوکی ایوری اب صرف 22,000 روپے ماہانہ قسط پر دستیاب ہے، جو کہ آج کل کی معاشی صورتحال میں ایک بڑی سہولت ہے۔ یہ آفر VX ویرینٹ پر لاگو ہے اور اس کے تحت خریداروں کو نہ صرف کم قسطوں میں گاڑی ملے گی بلکہ فوری ڈیلیوری کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
کیش بونس اور فوری ڈیلیوری
پاک سوزوکی کی جانب سے دی جانے والی ساڑھے چار لاکھ روپے کی کیش بونس آفر اس ڈیل کو مزید پرکشش بناتی ہے۔ ایسے خریدار جو فوری طور پر گاڑی حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ موقع کسی سنہری چانس سے کم نہیں۔
سوزوکی ایوری ایک مکمل فیملی وین
سوزوکی ایوری پاکستان میں ایک مقبول فیملی وین ہے جو کم ایندھن خرچ، وسیع گنجائش اور پائیداری کے لیے جانی جاتی ہے۔ اسے خاص طور پر اُن افراد کے لیے موزوں قرار دیا جاتا ہے جو کم بجٹ میں ایک اچھی اور قابلِ اعتماد گاڑی چاہتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے قریبی سوزوکی شوروم سے رابطہ کریں۔
اگر آپ بھی سوزوکی ایوری قسطوں پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر قریبی سوزوکی ڈیلرشپ یا شوروم سے رابطہ کریں۔ آفر محدود مدت کے لیے ہے، اس لیے دیر نہ کریں۔