ایشیا کپ شروع، پاکستان بھارت کتنی بار ٹکرائیں گے؟، کون سی ٹیم کب اور کس سے کھیلے گی، مکمل شیڈول جاری

ایشیا کپ شروع، پاکستان بھارت کتنی بار ٹکرائیں گے؟، کون سی ٹیم کب اور کس سے کھیلے گی، مکمل شیڈول جاری

پاکستان تیسری بار ایشیا کپ جیتنے کی امید لیے آج سے دبئی اور ابو ظہبی میں شروع ہونے والے 8 ملکی ٹورنامنٹ میں میدان میں اترے گا۔ 9 سے 28 ستمبر تک جاری رہنے والا یہ ٹی20 ایونٹ شائقین کرکٹ کو زبردست مقابلے دیکھنے کا موقع دے گا، خاص طور پر پاک بھارت مقابلے کی ممکنہ 3 جھلکیاں شائقین کو سب سے زیادہ متوجہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ٹی20 ٹورنامنٹ اصل میں بھارت کی میزبانی میں ہونا تھا، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ سیاسی حالات کے باعث دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی سرزمین پر نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اس کا حل متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل مقام کے طور پر منتخب کرکے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ مدمقابل

پاکستان نے اس سے قبل ٹی20 ایشیا کپ 2000 اور 2012 میں جیتا تھا، اب گرین شرٹس تیسری بار ٹی20 فارمیٹ میں ایشیا کپ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ حالیہ شارجہ ٹرائی سیریز میں فتح نے قومی ٹیم کے حوصلے بلند کیے ہیں، جہاں فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دی گئی۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، 17 رکنی اسکواڈ میں سے 10 کھلاڑیوں نے پہلے بھی ایشیا کپ میں شرکت کی ہے، جب کہ 5 کھلاڑی 2016 اور 2022 کی ٹی20 ایڈیشنز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ آل راؤنڈر محمد نواز دونوں ایڈیشنز میں کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں اور حالیہ ٹرائی سیریز میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں، جب کہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا مدِ مقابل ہوں گے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، اس کے بعد 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹکر ہوگی، اور پھر 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف آخری گروپ میچ کھیلا جائے گا، تینوں میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی زیر نگرانی حالیہ کارکردگی شاندار رہی ہے، جن کی کوچنگ میں پاکستان نے 14 ٹی 20 میچز میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی۔ ان میں بنگلہ دیش کے خلاف 0-3 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف1-2 کی سیریز فتوحات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ: بائیکاٹ کا شور مچانے والا بھارت پاکستان کے سامنے جھک گیا

ایشیا کپ سے قبل پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ہیسن نے ٹیم کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا،

’ہم نے اسپن دوستانہ کنڈیشنز میں افغانستان کو ہرایا، جو ہمارے لیے اعتماد کا باعث بنا۔ فائنل جیتنا اہم تھا۔ فخر زمان نے انجری کے بعد واپسی کی اور زبردست کھیل پیش کیا، خاص طور پر ان کی ناقابلِ شکست 77 رنز کی اننگز نے ہمیں فتح دلائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ’محمد نواز نے حالیہ میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ وہ نہ صرف بالنگ میں زبردست پرفام کر رہے ہیں بلکہ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو رہے ہیں۔”

ایونٹ کے فارمیٹ کے مطابق، ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ ٹاپ 2 ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ اگر پاکستان اور بھارت دونوں سپر فور میں پہنچتے ہیں تو ان کے درمیان ایک اور ٹاکرا یقینی ہے، جب کہ فائنل میں تیسری ممکنہ جھڑپ بھی متوقع ہے۔

پاکستان کی ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹیم

سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستان کے اہم میچز

12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای، دبئی، رات 8:00 بجےپاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

ایشیا کپ 2025 ایشیائی کرکٹ کے فروغ، سنسنی خیز مقابلوں اور یادگار لمحات کا موقع فراہم کرے گا اور پاکستان اس بار تاریخ رقم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

گروپ اسٹیج کا شیڈول

9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ، شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی ،رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

10 ستمبر: بھارت بمقابلہ متحدہ عرب امارات، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی ،رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ، شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

15 ستمبر: متحدہ عرب امارات بمقابلہ عمان، شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی، شام 5:30 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان، شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان، شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

سپر فور مرحلے کا شیڈول

20 ستمبر: بی 1 بمقابلہ بی 2، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

21 ستمبر: اے 1 بمقابلہ اے 2، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

23 ستمبر: اے 2 بمقابلہ بی 1، شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

24 ستمبر: اے 1 بمقابلہ بی 2، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

25 ستمبر: اے 2 بمقابلہ بی 2، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

26 ستمبر: اے 1 بمقابلہ بی 1، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

فائنل

28 ستمبر: فائنل، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی، رات 8:00 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم

Related Articles