اسلام آباد: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ نشست سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
انتخابی عمل میں مجموعی طور پر 251 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا، جبکہ رانا ثناء اللہ نے 250 ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
رانا ثناء اللہ کی کامیابی تقریباً یقینی تصور کی جا رہی تھی، کیونکہ پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت کو عددی برتری حاصل ہے۔ اعجاز چوہدری کو عدالت کی جانب سے مئی 9 کے واقعات اور دیگر مقدمات میں سزا کے نتیجے میں نااہل قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی۔