مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 3514 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے تک پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا، جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر کے اضافے سے 3654 ڈالر کا ہوگیا۔