فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس کی جانب سے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید( نشانِ حیدر) کی 60 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 60 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، جرات اور بہادری کی روشن علامت میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی جنگ میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا، جس پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان نے میجر راجہ عزیز بھٹی (نشانِ حیدر) کو ان کی60ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف، جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایڈمرل نوید اشرف, چیف آف دی نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ائیر سٹاف اورافواج پاکستان کی جانب سے، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کی 60ویں برسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
1965 کی جنگ کے دوران، میجر عزیز بھٹی نے لاہور کے قریب برکی سیکٹر کا دفاع کیا، اور پانچ دن اور راتوں تک دشمن کے انتھک حملوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ ان کے غیر متزلزل عزم اور مثالی قیادت نے ان کے جوانوںکو متاثر کیا۔ دشمن کی عددی برتری کے خلاف ثابت قدم دفاع ان کی پیش قدمی کو روکنے میں اہم تھا، انکی قربانی کو جنگ کے ایک اہم لمحے اور جرات اور حب الوطنی کی علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
ان کی بے لوث قیادت اور فرض کے لیئےلگن ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ جیسا کہ قوم ان کی قربانی کی یاد مناتی ہے، ہم ان تمام شہداء کی وراثت کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے ملکی سالمیت اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
پاکستان کی مسلح افواج قوت ارادی اور کردار کے ساتھ ملک کا دفاع کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے جو میجر بھٹی نے وضع کیا تھا۔
پاکستان مسلح افواج زندہ باد
پاکستان ہمیشہ پائندہ آباد