مودی کا گودی میڈیا ایک بار پھر کھیل میں سیاست لے آیا اور آج ایشیا کپ میں ہونے والے پاک – بھارت ٹاکرا بھارتی میڈیا سےہضم نہیں ہورہا اور وہ مسلسل پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ پر زور دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر کھیل اور سیاست کو ایک کردیا، پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کرنے پر رونا دھونا شروع کردیا، یہی نہیں بلکہ براڈ کاسٹرز اور پلیئرز کو بھی برا بھلا کہنے لگے۔
بھارتی اینکر ارنب گواسوامی نے اپنے پروگرام میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر پر کڑی تنقید کی اور اس دوران ان کے لیے غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت بڑا مقابلہ آج، ایشیا کپ کی تاریخ میں کس کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا؟
ان کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اپنی خاموشی توڑو اور بات کرو اور اس میچ کے بائیکاٹ سے متعلق بولو، ملک نے آپ لوگوں کو اتنا کچھ دیا ہے تو پھر خاموش کیوں ہو۔
Defeat k Baad Takrain marega ye 🤣🤣pic.twitter.com/dmV9bFWxuF
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) September 13, 2025