ہلال امتیاز ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے،شاہد آفریدی

ہلال امتیاز ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے،شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلالِ امتیاز ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے نام قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ عوام کی محبت، دعاؤں اور مسلسل حمایت نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل پاکستانی قوم کی محبت اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ اعزاز اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔

 یہ بھی پڑھیں :شاداب خان کے سابق کرکٹرز پر بیانات ، شاہد آفریدی کا مؤقف سامنے آگیا

واضح رہے کہ ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران صدر مملکت آصف زرداری نے شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز سے نوازا۔ شاہد آفریدی کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور وہ طویل عرصے تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

editor

Related Articles