آئی جی ایف سی کا عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیرہ بگٹی بازار کا اہم دورہ ، شہریوں سے ملاقاتیں

آئی جی ایف سی کا عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیرہ بگٹی بازار کا اہم دورہ ، شہریوں سے ملاقاتیں

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے ڈیرہ بگٹی بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور عوامی مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ سیکیورٹی اور انتظامی حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے بازار میں موجود دکانداروں اور مقامی شہریوں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں اور ان سے علاقے میں درپیش مسائل روزمرہ مشکلات اور سیکیورٹی سے متعلق تجاویز سُنیں شہریوں نے کھل کر اپنے خدشات اور ضروریات سے آگاہ کیا جبکہ بعض مسائل کی فوری نشاندہی بھی کی گئی۔

میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور عوامی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی اور امن و امان کے تسلسل کے لیے زمینی سطح پر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول وڈیزل کی قیمتیں کب کم ہوں گی ؟ وزیر دفاع کا بڑا بیان آگیا

دورے کے دوران مقامی شہریوں اور تاجروں نے علاقے میں مجموعی طور پر امن و امان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی میں سہولت پیدا ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ علاقے میں عوامی رابطے مضبوط بنانے اور زمینی حقائق سے براہِ راست آگاہی حاصل کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانا ہے۔

editor

Related Articles