قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاع عزت مآب شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن الثانی نے دورۂ قطر کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں آرمی چیف اور قطری وزیر دفاع کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن الثانی نے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔