پاک بھارت میچ: پی سی بی کی شکایت پر میچ ریفری کے خلاف تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشافات

پاک بھارت میچ: پی سی بی کی شکایت پر میچ ریفری  کے خلاف تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشافات

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے میچ ریفری کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے جان بوجھ کر ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔ اس کے علاوہ ٹاس کے وقت انہوں نے سلمان آغا کو مائیک بند کرکے بات سننے کا کہا اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کیا۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی میچ ریفری کو ایشیا کپ سے مکمل طور پر باہر نہیں کرے گا، تاہم امکان ہے کہ انہیں پاکستان کے میچز سے الگ کر دیا جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے شرط عائد کی تھی اور واضح کیا تھا کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو قومی ٹیم مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اے سی سی‘ سربراہ محسن نقوی کا ٹی20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے روّیے پر شدید ردِعمل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *