دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو شکست دے دی۔
ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سری لنکا کے اوپنر پتھم نسانکا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے جبکہ کسال پریرا نے 20 رنز اسکور کیے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے یاسمین مرتضیٰ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہانگ کانگ کی بیٹنگ میں نزاکت خان نے 51 اور انشی راتھ نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے بولرز میں دشمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں جبکہ ہراسانگا اور داسن شاناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔