امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، متعدد ایرانی کمپنیز بلیک لسٹ

امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، متعدد ایرانی کمپنیز بلیک لسٹ

امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کئی ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگادی، ان اداروں اور شخصیات پر غیرقانونی مالیاتی لین دین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ایران کی فوجی فنڈنگ کیخلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔ پابندیاں ایران کی کئی اہم شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہے، ایران کی مدد کرنے والی 12 سے زائد ہانگ کانگ اور یو اے ای کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا ہدف ایران کی فوجی قوت اور وزارت دفاع کیلئے مالی مدد کرنے والے ادارے اور شخصیات ہیں۔ کچھ گروہ ایرانی شیڈو بینکنگ کے ذریعے عالمی مالی نظام کا غلط استعمال کرتے ہیں، پابندیوں میں نشانہ بنائے گئے افراد اور ادارے غیرقانونی مالیاتی لین دین کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی آئل کی فروخت سے حاصل رقم دہشت گرد تنظیموں کو جاتی ہے۔ ایران کی سرگرمیوں کے خلاف سخت مالی اقدامات جاری رہیں گے۔ پابندیوں کا مقصد ایران کی مشرق وسطیٰ میں منفی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کے بعد امریکا نے ایران کے تیل کے شعبے پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی تجارت اور نقل و حمل میں شامل کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اس وقت کے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ایران کو اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد اقدامات پر نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *