حکومت کا 50 ارب روپے کا منی بجٹ تیار، سگریٹس اور لگژری گاڑیوں پر نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت کا 50 ارب روپے کا منی بجٹ تیار، سگریٹس اور لگژری گاڑیوں پر نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت نے ٹیکس خسارہ پورا کرنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 50 ارب روپے کا منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سگریٹس، لگژری گاڑیوں اور الیکٹرانکس کے سامان پر نئے ٹیکس تجویز کیے گئے ہیں، اس کے لیے آئی ایم ایف کی منظوری حاصل کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس محصولات میں کمی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 50 ارب روپے اکٹھے کرنے کے مقصد سے منی بجٹ لانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس مجوزہ بجٹ میں سگریٹس، لگژری گاڑیوں اور درآمدی الیکٹرانکس پر نئے ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:25 ہزار روپے تک کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست سامنے آگئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست کے دوران محصولات میں 40 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرف اگست میں 901 ارب روپے جمع کیے گئے، جبکہ ہدف 951 ارب روپے تھا۔ مالی سال 2025 کے لیے حکومت کا مجموعی ہدف 14,131 ارب روپے ہے، لیکن معاشی سست روی، بجلی و گیس کی کم کھپت اور کاروباری سرگرمیوں میں جمود کے باعث محصولات کا حصول دشوار ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ذرائع کے مطابق، حکومت مندرجہ ذیل اقدامات پر غور کر رہی ہے ان میں ہر سگریٹ پیکٹ پر 50 روپے لیوی، جو صرف وفاقی حکومت کے پاس جائے گا، صوبوں سے شیئر نہیں ہو گا۔1800 سی سی یا اس سے بڑی لگژری گاڑیوں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ، جس کے لیے آئی ایم ایف کی منظوری درکار ہو گی۔

اس کے علاوہ درآمدی الیکٹرانک اشیا پر 5 فیصد لیوی، تاہم قیمت کی حد کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کو دوبارہ بحال کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

آئی ایم ایف کا کردار

حکام نے واضح کیا کہ لگژری اشیا پر ٹیکس عائد کرنے سے قبل حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منظوری لینا ہو گی۔ اس حوالے سے مشاورت آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:110 بلین ڈالر کا د فاعی بجٹ کے علاوہ 20 سے 25 بلین ڈالر کا وار فنڈ، سجاد بھٹی بھارتی ذرائع سے اہم خبر سامنے لے آئے

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ منی بجٹ حکومت کے مالی مسائل کا وقتی حل فراہم کر سکتا ہے، لیکن بالواسطہ ٹیکسوں سے عام شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔ خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ میں ہیں۔

حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی تفصیلات آئندہ ہفتے متوقع ہیں، جو آئی ایم ایف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد منظرِ عام پر آئیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *