پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ طے پانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا جا رہا ہے،معروف بھارتی کالم نگار ڈاکٹر براہما چیلانی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے پچھلے چند برسوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے غیر معمولی کوششیں کیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان اور سعودی عرب میں اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط
چیلانی کے مطابق مودی نے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے کئی سرکاری دورے بھی کیے مگر سعودی ولی عہد نے مودی کے یومِ پیدائش پر ایک غیر متوقع اعلان کر کے پاکستان کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کر لیا، اس معاہدے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوا تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
یہ پیش رفت بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا قرار دی جا رہی ہے، خصوصاً ایسے موقع پر جب نئی دہلی خطے میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ سعودی سرکاری ویب سائٹ پر جاری
واضح رہے کہ یہ معاہدہ ریاض میں طے پایا، جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
Modi has spent years wooing Saudi Arabia, upgrading ties to a comprehensive strategic partnership and making repeated visits, including a key trip in April. Yet, on Modi’s birthday, Crown Prince Salman delivered a nasty surprise: a Saudi–Pakistan mutual defense pact declaring…
— Dr. Brahma Chellaney (@Chellaney) September 18, 2025