وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا،اس سہولت کے تحت بزرگ شہری اور طلبہ مفت سفر کر سکیں گے۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہمیشہ بڑے شہروں سے شروع ہوتی رہی، لیکن اب چھوٹے شہروں سے ترقی کا آغاز ہوگا جو پورے ملک میں پھیلے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سرگودھا کے ہسپتالوں میں دل کے علاج کے لیے مناسب سہولیات نہیں تھیں، لیکن اب سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کام شروع کر دے گا،اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پورے پنجاب سے لائے گئے ہیں، جس سے مریض فیصل آباد یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرگودھا میں کبھی منظم سرکاری یا پبلک ٹرانسپورٹ نہیں تھی اور لوگ پرانی بسوں پر سفر کرتے تھے،اب نئی الیکٹرک بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ حصے، سی سی ٹی وی اور خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
الیکٹرک بسوں میں خواتین، بزرگ، طلبہ اور معذور افراد 100 فیصد مفت سفر کر سکیں گے ،نئی بس سروس سے بھیرا سے سرگودھا کا کرایہ 200 روپے سے کم کر کے 20 روپے کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب میں آنے والے شدید سیلاب کے حوالے سے بھی بتایا کہ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا اور جانوروں کی حفاظت بھی کی گئی۔ متاثرین کے لیے مالی امداد فراہم کی گئی، جن کے مکمل گھر متاثر ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے، جزوی نقصان والے کو 5 لاکھ روپے اور جانوروں کے نقصان پر بھی امداد دی گئی۔
مریم نواز شریف نے یقین دلایا کہ جب تک ہر سیلاب متاثرہ شخص اپنے گھر میں واپس نہیں جاتا، حکومت مکمل توجہ رکھے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرگودھا میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح/ خطاب کر رہی ہے https://t.co/VbQJ14dBTc
— PMLN (@pmln_org) September 19, 2025