پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان رعایتی قرض پروگرام کے تحت ترقیاتی شعبے میں طویل عرصے بعد پہلا منصوبہ طے پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فیصل آباد کے مشرقی علاقے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ ڈنمارک حکومت کے رعایتی قرض پروگرام “ڈینیڈا سسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس (DSIF)” کے تحت کیا گیا ہے۔
معاہدے پر وزارتِ اقتصادی امور کے سیکرٹری محمد حمیر کریم، ڈی ایس آئی ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر ٹینا کلرپ ہاؤسن اور ڈینسکے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر جیسپر پیٹرسن نے دستخط کیے۔ منصوبے کے تحت روزانہ 33 ملین گیلن پانی صاف کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ ڈنمارک کی جانب سے پاکستان کے ترقیاتی شعبے میں طویل وقفے کے بعد پہلا اقدام ہے اور پاکستان-ڈنمارک فریم ورک معاہدہ 2022 کے تحت فراہم کیا جانے والا پہلا قرض بھی ہے۔