فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر آگئی

فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر آگئی

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن جیٹ 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے 55 پیسے سے بڑھا کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے کمرشل جہازوں کے ٹکٹس مزید مہنگے ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا

گزشتہ شب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 15 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسنے والے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر پیٹرولیم لیوی کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔

 اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا اور ایران کی تازہ جھڑپ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل ، تیل کی قیمت میں اضافہ

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز میں مبینہ طور پر امریکا اور ایرانی فورسز کے درمیان کشیدگی کی خبروں کے بعد عالمی توانائی منڈی میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles