چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی، اوپن اے آئی کا ’پرسنلائزیشن پیج‘ متعارف

چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی، اوپن اے آئی کا ’پرسنلائزیشن پیج‘ متعارف

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا ’پرسنلائزیشن پیج‘ شامل کیا ہے جس کا مقصد صارف کے تجربے کو مزید ذاتی، دوستانہ اور انٹرایکٹو بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنیوالے ہوشیار، اے آئی کے راز بے نقاب!

یہ نئی تبدیلی دراصل چیٹ بوٹ کو صارف کے انداز، مزاج اور ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کی ایک کوشش ہے، تاکہ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ گفتگو کا تجربہ کسی اچھے دوست یا قابل اعتماد ساتھی سے بات کرنے جیسا محسوس ہو۔

سام آلٹمین نے تفصیلات فراہم کیں

اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے چند روز قبل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سیٹنگ پیج میں صارفین کو اپنی پسند کے مطابق چیٹ بوٹ کی شخصیت منتخب کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

مختلف پرسنلٹی آپشنز

پرسنلائزیشن پیج میں متعدد پرسنلٹی ٹائپس شامل کی گئی ہیں، جن میں سائنک یعنی طنزیہ سوچ رکھنے والا، روبوٹ یعنی مشینی اور حقائق پر مبنی، لسنر یعنی خاموش سامع، نیرڈ یعنی علمی اور تجزیاتی شامل ہیں۔

صارف اپنی ضروریات اور مزاج کے مطابق ان میں سے کسی بھی شخصیت کا انتخاب کرسکتا ہے تاکہ چیٹ بوٹ کی گفتگو اسی انداز میں ڈھل جائے۔

کاسٹیوم انسٹرکشنز اور ترجیحات

اس نئے فیچر کا ایک اور دلچسپ حصہ کسٹمز انسٹریکشن سیکشن ہے، جہاں صارف چیٹ جی پی ٹی کو واضح ہدایات دے سکتا ہے جیسا کہ چیٹ بوٹ اسے کس نام سے پکارے، صارف کی دلچسپیاں اور ترجیحات کیا ہیں، جواب دینے کا انداز رسمی ہو یا دوستانہ، یہ ہدایات چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ ذاتی نوعیت کے جوابات دینے میں مدد دیتی ہیں۔

ریفرنس چیٹ ہسٹری اور میموری کنٹرول

نئے سیٹنگ پیج میں ایک اور قابل ذکر فیچر ریفرنس چیٹ ہسٹری کا آپشن ہے، جس کی مدد سے صارف چیٹ بوٹ کی میموری کو آن یا آف کرسکتا ہے۔ اگر صارف چاہے کہ چیٹ جی پی ٹی سابقہ گفتگو کو یاد رکھے یا بھول جائے تو وہ اپنی مرضی سے یہ اختیار استعمال کرسکتا ہے۔

پرسنلائزیشن پیج تک رسائی

اس فیچر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارف کو سب سے پہلے چیٹ جی پی ٹی کی سیٹنگ میں جانا ہوگا، وہاں سے پرسنلائزیشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:’’پلیز‘‘ اور ’’شکریہ‘‘ شائستہ اداب ہی تو ہیں، پر ’چیٹ جی پی ٹی‘ کو ان سے کروڑوں ڈالر کا نقصان کیسے ہو رہا ہے؟

یہاں سے وہ تمام اوپشنز دستیاب ہوں گے جن کے ذریعے وہ اپنے چیٹ بوٹ کے انداز اور معلومات کو مکمل طور پر حسبِ منشا ڈھال سکتا ہے۔

اوپن اے آئی کی یہ نئی اپڈیٹ نہ صرف صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کرتی ہے بلکہ چیٹ جی پی ٹی کو ایک زیادہ انسانی، ذاتی اور مددگار تجربہ بنانے کی طرف ایک اور بڑا قدم ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہوگا جو روزمرہ کے کاموں، تعلیم، تحقیق یا ذہنی مشورے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ نیا فیچر اب مرحلہ وار تمام صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، اور مستقبل میں مزید پرسنلٹی آپشنز شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *