رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا

رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا

ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو رافیل گرانے کا دلچسپ اشارہ خبروں کی زینت بن گیا۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کے جملوں کا جواب ایک منفرد اور طنزیہ انداز میں دیا، وہ میدان میں اپنی گیند کا جادو چلاتے رہے، ساتھ ہی اپنے اشاروں سے بھارتی شائقین کو تڑپاتے بھی رہے۔

 باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران حارث نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا اور پھر ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی

یہ منظر دیکھتے ہی شائقین کے ذہن فوراً پاکستان ایئر فورس کی اُس تاریخی کامیابی کی طرف چلے گئے جب رواں سال مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 6 لڑاکا طیارے، جس میں 3 فرانسیسی رافیل طیارے تھے مار گرائے گئے تھے تاہم میچ کے موقع پر گراؤنڈ میں موجود شائقین نے ’رافیل رافیل‘ کے نعرے بھی لگائے۔

بھارتی شائقین کے مسلسل آوازیں کسنے پر حارث رؤف اپنے دلچسپ اشاروں سے جواب دیتے رہے، کبھی کان میں انگلی ڈال کر اشارہ کرتے رہے کہ آواز نہیں آرہی تو کبھی پیر سے دھول اڑا کر بھارتیوں کا منہ بند کرواتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ سپرفور بھارت نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

سوشل میڈیا پر ویڈیوز جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں ، پاکستانی شائقین نے اسے جرات مندانہ اور برجستہ جواب قرار دیا اور حارث رؤف کو رافیل ہنٹر کا خطاب دے ڈالا، جبکہ بھارتی شائقین سخت  نفرت کا اظہار کرنے لگے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *