ایشیا کپ کا فائنل کون کھیلے گا؟پاکستان اور بنگلہ دیش میں فیصلہ کن ٹاکرا آج

ایشیا کپ کا فائنل کون کھیلے گا؟پاکستان اور بنگلہ دیش میں فیصلہ کن ٹاکرا آج

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش مدمقابل ہونگے ، گرین شرٹس بنگلہ دیشی دیوار گرانے کیلیے بے تاب ہیں، فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

دبئی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 16ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ہوئے ہیں، پاکستان نے 14اور بنگلہ دیش نے دو جیتے ہیں۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں، میچ میں حسن نواز کی شمولیت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ میں بابر اعظم اور صائم ایوب کی تنزلی

اس کے ساتھ ساتھ کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکا کیخلاف فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو ٹیم کے لیے اثاثہ اور حقیقی میچ ونر قرار دیا، انھوں نے کہا کہ ہم نے صرف 3 اوورز میں چار وکٹیں گنوائیں اس کے سوا یہ ایک بہترین میچ تھا، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے ہمارے ساتھ بہت محنت کی ہے ۔

کپتان نے کہا کہ محمد نواز بطور بیٹر بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، امید ہے کہ وہ اور حسین طلعت اسی طرح کھیلتے رہیں گے،ابرار اچھی بالنگ کر رہے ہیں، ہم جب بھی مشکل صورتحال میں ہوں میں ان کی طرف ہی جاتا ہوں۔

اس حوالے سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا

دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کو ہرا کر فائنل میں رسائی کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، کمر میں تکلیف کی وجہ سے لٹن داس کی اس میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے،بولنگ میں توقعات مستفیض الرحمان اور رشد حسین سے وابستہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *