بھارتی فضائیہ نے اپنی تاریخ کے طویل عرصے تک خدمت کرنے والے مگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کے لیے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،مگ 21 طیارے تقریباً 63 سال تک بھارتی فضائیہ کا حصہ رہے اور ان کی خدمات بھارتی فضائیہ کے لیے ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی تھیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ ان طیاروں کی عمر بڑھنے اور بار بار ہونے والے حادثات کی وجہ سے یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا مگ 21 کی پروازیں اکثر خطرناک ثابت ہوتی تھیں، جس کی وجہ سے یہ طیارے اڑتے ہوئے تابوت کے نام سے مشہور ہو گئے تھے، ان طیاروں کی تکنیکی پرانی اور جدید طیاروں کے مقابلے میں محدود صلاحیت نے بھی ان کی افادیت کو کم کر دیا تھا۔
بھارتی فضائیہ کے لیے یہ قدم مستقبل میں ایک بڑا چیلنج بھی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ مگ 21 طیاروں کی جگہ لینے کے لیے نئی اور جدید لڑاکا طیارے فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
پاکستان کے ساتھ 2019 اور 2025 کی فضائی جھڑپوں میں مگ 21 طیارے خاص طور پر غیر موثر ثابت ہوئے اور پاکستانی طیاروں کے مقابلے میں ان کی کارکردگی صفر رہی۔
ان جھڑپوں میں مگ 21 طیارے اکثر اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے اور پاکستانی شاہینوں کے سامنے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔