ایشیا کپ فائنل سے پہلے دبئی پولیس کی شائقین کے لیے ہدایات

ایشیا کپ فائنل سے پہلے دبئی پولیس کی شائقین کے لیے ہدایات

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کے لیے  ہدایت نامہ جاری کیا ہے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹس سکیورٹی کمیٹی  نے تصدیق کی ہے کہ میچ کے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

منتظمین نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ کھیل کے دوران مثبت اور خوشگوار رویہ اختیار کریں قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں تاکہ متحدہ عرب امارات کی مہذب تصویر برقرار رہے اور دبئی کی عالمی معیار کی میزبانی کا وقار قائم رہے دبئی پولیس کے تمام خصوصی یونٹس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی

یہ خبربھی پڑھیں :ایشیا کپ فائنل پاک بھارت بڑ ا اور تاریخی مقابلہ آج دبئی میں ہوگا

پولیس نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے اسٹیڈیم میں نظم و ضبط متاثر کرے یا نفرت انگیز رویے کو فروغ دے

ٹکٹ ہولڈرز کے لیے اہم ہدایات
شائقین میچ شروع ہونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے پہنچیں
ہر ٹکٹ صرف ایک بار داخلے کے لیے استعمال ہوگا دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
اسٹیڈیم میں موجود رضاکاروں کی ہدایات اور بورڈز پر درج قوانین کی پابندی کریں
گاڑیاں صرف مخصوص پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں سڑک پر روکنے سے گریز کریں

ممنوعہ اشیاء
آتش بازی، فلیئرز، لیزر پوائنٹرز اور کوئی بھی آتش گیر یا خطرناک مواد
نوکیلی اشیاء، ہتھیار، زہریلے مواد اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز
بڑی چھتریاں، کیمرہ ٹرائی پوڈز، سیلفی اسٹیکس
سیاسی بینرز یا وہ بورڈز جو منتظمین سے منظور شدہ نہ ہوں
پالتو جانور، سائیکلیں، اسکیٹ بورڈز، اسکوٹرز اور شیشے کی بنی اشیاء

دبئی پولیس نے تمام شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں حفاظتی اقدامات کی مکمل پیروی کریں اور میچ کا بھرپور لطف اٹھائیں تاکہ کھیل کا ماحول مثبت اور خوشگوار رہے،واضح رہے کہ آج کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *