آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں دن بھر مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، سوات، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

پشاور،  مردان،  بونیر، مالاکنڈ ، کوہاٹ ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک ، وزیرستان اور کرم میں بارش متوقع ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں مری گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے ، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ ، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان تاہم کراچی، حیدرآباد، دادو، بدین، مٹھی، ٹھٹھہ، میرپورخاص میں بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود، بارش کا بھی امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *