جنگ کے 150دن بعد بھارتی ایئرچیف نیند سےبیدار، حواس بحال نہ ہوسکے،مضحکہ خیز دعویٰ کردیا

جنگ کے 150دن بعد بھارتی ایئرچیف نیند سےبیدار، حواس بحال نہ ہوسکے،مضحکہ خیز دعویٰ کردیا

معرکۂ حق میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت اب تک سنبھل نہیں سکا ،بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ایک ایسا دعویٰ کر دیا جس پر ہنسی روکی نہیں جا سکتی۔

ان کے مطابق بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے جے ایف 17 اور ایف 16 طیارے مار گرائے، حالانکہ وہ طیارے لڑائی میں شامل ہی نہیں ہوئے تھے۔

یہ دعویٰ جنگ ختم ہونے کے 150 روز بعد سامنے آیا لیکن جب بھارت کو ہونے والے نقصانات سے متعلق سوال پوچھا گیا تو بھارتی ایئر چیف نے کوئی تسلی بخش جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے ، امریکی صدر ٹرمپ

دلچسپ امر یہ ہے کہ دنیا نے اپنی آنکھوں سے بھارتی رافیل اور مگ 29 کے ملبے کو دیکھا، لیکن بھارتی حکام آج بھی سچائی سے نظریں چرا رہے ہیں۔

پاکستانی ایئر فورس نے لڑائی کے دوران چھ صفر کے اسکور کی واضح گواہی دی تھی حتیٰ کہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بارہا تصدیق کی کہ بھارت کے سات جنگی طیارے گرائے گئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *