اکستان میں ہاسپٹیلٹی (مہمان نوازی) کے شعبے میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ امارات گروپ نے میریٹ انٹرنیشنل کے “فاسٹ ٹریک ٹو فرنچائزنگ اکیڈمی” سے گریجویشن مکمل کر لی ہے۔ اس کے بعد امارات خطے کا پہلا ادارہ بن گیا ہے جو براہِ راست میریٹ ہوٹلز کے ساتھ کام کرے گا۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ امارات کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اب ملک میں میریٹ کے چار نئے ہوٹل بننے جا رہے ہیں، جو دنیا کے بہترین معیار کے مطابق ہوں گے اور ان میں ویلنیس اور جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
فاسٹ ٹریک ٹو فرنچائزنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر شان برینن نے لندن سے شرکت کی اور کہا کہ امارات کی یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک نیا موقع ہے جس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان سیاحت اور ہاسپٹیلٹی کے لیے پرکشش ملک ہے۔
ماہرین کے مطابق ان نئے ہوٹلز کی وجہ سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا، نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
یہ کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کا ہاسپٹیلٹی سیکٹر اب عالمی معیار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور آنے والے وقت میں ملک کو سیاحت کے نقشے پر مزید نمایاں کرے گا۔
امارات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور گرانہ ڈاٹ کام کے سی ای او شفیق اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاحت اور ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
شفیق اکبر نے کہا کہ جب “کونڈے ناسٹ ٹریولر” میگزین نے پاکستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں پہلے نمبر پر رکھا، تو یہ ہمارے وژن کا حصہ تھا۔ آج برسوں کی محنت کے بعد ہم میریٹ انٹرنیشنل کے ساتھ ملکر کر 3 اور 4 اسٹار برانڈز پاکستان لا رہے ہیں ۔ اس سے ملک میں مناسب قیمت پر عالمی معیار کی ہاسپٹیلٹی فراہم ہوگی اور پاکستان کی ہوٹل اور سیاحت کی صنعت میں انقلاب آئے گا۔