اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے بند، شہری متبادل راستے اختیار کریں، سیف سٹیز اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا

اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے بند، شہری متبادل راستے اختیار کریں، سیف سٹیز اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) کی جانب سے پیر کی صبح 09:45  بجے جاری کردہ ٹریفک الرٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی یا ممکنہ احتجاجی صورتحال کے باعث متعدد اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی اور اسلام آباد کی رابطہ سڑکیں بند ،انٹر نیٹ سروس بھی معطل

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رول گھائی رنگ روڈ، داروغہ والا (دونوں جانب بند)، شنگھائی پل، چونگی امر سدھو (دونوں جانب بند)، للیانی (دونوں جانب بند)، ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو جانے والا راستہ، سکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک جانے والا راستہ، لاہور سے اسلام آباد موٹر وے  ’ایم۔2 دونوں اطراف بند رہے گی۔

سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو بروقت معلومات فراہم کرنے کے لیے ریڈیو سیف سٹی ایف ایم 88.6 پر ٹریفک اپڈیٹس نشر کی جا رہی ہیں۔

شہریوں سے گزارش

ٹریفک پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کہ سفر سے قبل ریڈیو یا موبائل ایپ کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال چیک کریں، متبادل راستے اختیار کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے، ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور ممنوعہ علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

ممکنہ وجہ

اگرچہ حکام کی جانب سے بندش کی وجوہات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، لیکن میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بندش ممکنہ طور پر کسی اہم سکیورٹی الرٹ یا احتجاج کے پیش نظر کی گئی ہے۔ بعض حلقوں میں مذہبی جماعت تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے ممکنہ احتجاج یا مارچ کی وجہ ہو سکتی ہے، تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:جب سڑکیں بند ہوں، کنٹینر لگے ہوں تو سوچنا چاہیے کہ یہ کن کی وجہ سےہورہا ہے، وزیر داخلہ

رابطہ نمبرز

پنجاب سیف سٹیز کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری کسی بھی مشکل میں 15 پر کال کر کے 6 پریس کریں اور درج ، info@psca.gop.pk ای میل پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

شہریوں کی پریشانی

دفاتر، اسکولز، اور دیگر اہم مقامات پر جانے والے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر چونگی امر سدھو، ٹھوکر نیاز بیگ اور سکیم موڑ جیسے اہم داخلی و خارجی راستوں کی بندش کے باعث شدید مشکلات ہیں۔a

Related Articles