سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، فورسز نے سینکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کے دھماکے سے اڑانا تھا ،سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔
🚨🚨بریکنگ: باجوڑ میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سینکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی ۔۔۔ سیکیورٹی فورسز اور عوام کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ pic.twitter.com/DGPp6XVyZz
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گی۔
قبل ازیں آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنادیا ہے اور خودکش حملے کی کوشش کرنے والے چار دہشت گرد کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔
فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو کیمپ کے داخلی مقام پر ہی مار گرایا سیکورٹی حکام کے مطابق اس کارروائی میں فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے جب کہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا مددگار کو گرفتار کیا جا سکے۔