محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے کمزور مرطوب ہوائیں پنجاب کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہیں، جبکہ ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں موجود ہے جو اگلے 36 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ، مشرقی و جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 31 مئی کو سندھ، مشرقی و جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح یکم جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور شمال مشرقی سندھ میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جون کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ 4 جون کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 5 جون کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں بادل برسنے کی توقع ہے۔