کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین کو خوشخبری سنا دی ،  کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی پیداواری، ترسیلی اور سپلائی ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے تحت نیپرا نے کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا ہے، یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی سوزوکی کار کو دیں ماہرانہ دیکھ بھال وہ بھی آدھی قیمت میں!

نیپرا حکام نے کہا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے، رائٹ آف کلیمز کی مد میں صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے  کہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں ، فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اورسپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے جبکہ کمپنی اس حوالے سے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *