پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار  کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔

کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کر دی، نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔

ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، غیر ملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکومت قومی ایئر لائن کے 51 تا 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے منصوبہ رکھتی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری میں چار کمپنیوں کی دلچسپی ہے اور حکومت سے شرائط میں نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا،طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، کسی غیر ملکی فرد یا ادارے کو بطور اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکومت پی آئی اے کے 51 تا 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے پلان رکھتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *