پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟  اہم خبر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 10 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر سپلائی کی کمی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھتی رہتی ہیں، جس کا براہ راست اثر پاکستان جیسے درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک پر پڑتا ہے۔

حکومت کی جانب سے جمعہ کو ہونے والے جائزے کے بعد قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ

گذشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر اضافہ براہ راست مہنگائی میں اضافے کا باعث بنتا ہے، جس کا بوجھ عام شہری پر پڑتا ہے۔

Related Articles