بلوچستان: نوشکی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام؛ 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: نوشکی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام؛ 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی رحمان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی ناکہ بندی کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشتگرد مزدوروں کو انسانی ڈھال بنا کر فرار ہوگئے تاہم چار سندھی مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر دیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ اغوا شدہ مزدوروں کو بازیاب کرایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی فورسز بھی طلب کی گئی ہیں۔

Related Articles