ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات: تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج

ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات: تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج

ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی کی جانب سے درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صنم جاوید کی گرفتاری سمیت ریاست مخالف دیگر اقدامات سے متعلق پوسٹس کیں۔ ان پوسٹس میں ایسے بیانات شامل تھے جنہیں اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق، شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر کئی فیک اور من گھڑت خبریں بھی شیئر کیں، جن کے باعث عوام میں اشتعال اور غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ ایجنسی نے ان الزامات کے بعد باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق، یہ کارروائی سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے، نفرت انگیز مہمات چلانے اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریاست نے ایسے افراد کو جوابدہ ٹھہرانا شروع کر دیا ہے جو ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والی افواہیں اور من گھڑت کہانیاں پھیلاتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *