گوشت کتنا سستا ہونے والا ہے؟، حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

گوشت کتنا سستا ہونے والا ہے؟، حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ پیداوار نے بتایا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے پیشِ نظر مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمدات پر کچھ عرصے کے لیے پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، عوام کی پہنچ سے باہر

رپورٹ کے مطابق ان اشیا کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے سے ملک کے اندر ان کی دستیابی بڑھے گی اور قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ حکومت کا مقصد عوام کو مہنگائی کے موجودہ دور میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وزارت کے مطابق گوشت کی بےجا بڑھتی ہوئی قیمتوں نے چکن کی قیمتوں پر بھی اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ اس وقت بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو اور مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے۔ تاہم، لاہور سمیت ملک کے کسی بھی بڑے شہر میں یہ اشیا سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں کی جا رہیں۔

مزید پڑھیں:مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سیاحتی مقام سے 4 من مضر صحت گوشت برآمد

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جب کہ بیف کی قیمتیں بھی مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ وزارتِ پیداوار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدات پر عارضی پابندی سے مقامی مارکیٹ میں گوشت اور پولٹری کی دستیابی بہتر ہوگی، جس سے عام صارف کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *