بھارت میں آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے ساتھ نازیبا واقعہ، سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے ساتھ نازیبا واقعہ، سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمن کرکٹ ورلڈکپ کے دوران آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں موٹر سائیکل سوار شخص نے کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں شدید سفارتی جھڑپ، پاکستانی مشن کا بھارت کو کرارا جواب، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے تمام گھناؤنے جرائم بے نقاب کردیے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر انڈور میں پیش آیا، جب آسٹریلیا کی 2 ویمن کرکٹرز ہوٹل سے کیفے ٹیریا کی جانب جا رہی تھیں۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھوا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی دارلحکومت میں خواتین ارکانِ پارلیمنٹ عدم تحفظ کا شکار، راجیہ سبھا کی کانگریس سے ممبر پارلیمنٹ جبی ماتھر نے سنگین سوالات اٹھا دیئے

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اس واقعے کی اطلاع ٹیم کے سیکیورٹی افسر کو دی، جنہوں نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں۔ ایک عینی شاہد نے ملزم کی موٹر سائیکل کا نمبر بھی نوٹ کیا، جس کی مدد سے پولیس نے متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی شہریوں کی چوری چکاریوں سے تنگ امریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کردی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ماضی میں بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہے اور اس کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

کرکٹ حلقوں اور شائقین نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے ایک بڑے ایونٹ میں شریک ٹیموں کی سیکیورٹی پر اس طرح کا واقعہ بھارتی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ اور آئی سی سی کی جانب سے اب تک واقعے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *