زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اسکو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، بابر اعظم

زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اسکو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، بابر اعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جب آپ کی ٹیم اچھا پرفارم کرتی ہے تو مزہ آتا ہے، انہیں مختلف پوزیشن پر مختلف انداز میں کھیلنا ہوتا ہے۔

ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا  کہ آج کل کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ریڈ بال میں بھی تیز کھیلا جاتا ہے،  کوشش کریں گے کہ زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اس کو جاری رکھیں، آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم جس طرح باولنگ کررہے ہیں ان کا مستقبل اچھا ہے، خواہشیں تو بڑی بڑی ہیں لیکن جب اور جیسے نصیب میں ہوگا ویسے ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، کس ٹیم میں شامل ؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو با آسانی 24 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی ایونٹ میں ناقابل شکست ہے،  زلمی 6 میں سے 5 میچز جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطانز 6 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *