’اوپن اے آئی ‘ اب سُر کی دُنیا میں دھاک بٹھانے کو تیار، نا قابل یقین نیا ٹول متعارف

’اوپن اے آئی ‘ اب سُر کی دُنیا میں دھاک بٹھانے کو تیار، نا قابل یقین نیا ٹول متعارف

اوپن اے آئی، جو چیٹ جی پی ٹی اور ویڈیو بنانے والے ماڈل سُورا کو ٹکر دینے کے لیے کام کر رہ ہے، اب تخلیقی موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، کمپنی ایک نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹول تیار کر رہی ہے جو تحریری یا آڈیو پرامپٹ سے گانے اور دھنیں بنا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ نیا اے آئی سسٹم صارفین کے ان پٹ کی بنیاد پر موسیقی تخلیق کرنے کے قابل ہوگا، چاہے وہ ایک تحریری وضاحت ہو، ایک مخصوص موڈ، یا اپ لوڈ کی گئی آڈیو۔ اس کے ممکنہ استعمال میں ویڈیوز کے لیے بیک گراونڈ میوزک بنانا، ساز کے ساتھ سنگیت تخلیق کرنا، یا مختلف انداز میں نئی کمپوزیشنز تیار کرنا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دنیا کی تاریخ کی بدترین خرابی، چیٹ جی پی ٹی سمیت لاکھوں کمپنیاں بُری طرح متاثر

اگرچہ اوپن اے آئی نے ابھی تک اس منصوبے کے اجرا کی کوئی تاریخ نہیں بتائی، یہ واضح نہیں کہ آیا یہ ٹول ایک علیحدہ پراڈکٹ کے طور پر لانچ ہوگا یا چیٹ جی پی ٹی جیسے موجودہ پلیٹ فارمز میں شامل کیا جائے گا۔

جولی آرڈ کے طلبا کے ساتھ تعاون

میوزک کے معیار اور تخلیقی اصلیت کو بہتر بنانے کے لیے، اوپن اے آئی نے معروف جولی آرڈ اسکول کے طلبا کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یہ طلبا موسیقی کے نوٹس اور اسٹرکچر کی تشریح میں مدد کر رہے ہیں، تاکہ اے آئی ماڈل موسیقی کے ڈھانچے، ہم آہنگی اور انداز کو بہتر طریقے سے سمجھ سکے۔

یہ شراکت داری اوپن اے آئی کے اس وسیع وژن کو ظاہر کرتی ہے جس کے تحت وہ انسان کی تخلیقی صلاحیت کو مصنوعی ذہانت کے ساتھ جوڑنا چاہتی ہے تاکہ اے آئی فنکاروں کے معاون کے طور پر کام کرے، متبادل کے طور پر نہیں۔

متن اور بصریات سے آگے کی توسیع

اوپن اے آئی ماضی میں بھی میوزک بنانے والے ماڈلز پر تجربات کر چکی ہے، مگر وہ ابتدائی نظام محدود نوعیت کے تھے۔ بعد ازاں کمپنی نے اپنی توجہ آواز پر مبنی ٹیکنالوجیز، جیسے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور اسپیچ ٹو ٹیکسٹ، پر مرکوز کر لی۔

مزید پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی، اوپن اے آئی کا ’پرسنلائزیشن پیج‘ متعارف

اب، جب کہ اوپن اے آئی دوبارہ تخلیقی موسیقی کے میدان میں داخل ہو رہی ہے، وہ گوگل کے میوزک ایل ایم اور سونو جیسے پلیٹ فارمز سے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جو صارفین کو صرف تحریری ہدایات کے ذریعے مکمل گانے بنانے کی سہولت دیتے ہیں۔

اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو اوپن اے آئی کے لیے یہ ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جو تخلیق کاروں، موسیقاروں اور عام صارفین کے لیے آواز کی دنیا میں نئی جہتیں کھول دے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *