شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکورٹی فورسز کا موثراور کامیاب آپریشن،22 خوارج جہنم واصل کردئیے گئے ۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑا آپریشن کیا جس کے دوران 22 خوارج ہلاک ہو گئے
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس میں فورسز نے مؤثر اور منظم حکمتِ عملی کے تحت ٹارگٹڈ کارروائی انجام دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں مختلف دہشتگردی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی
آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس کارروائی کی گئی جبکہ دیگر ممکنہ عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
سیکورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی تخریبی گروہ کو معاف نہیں کیا جائے گا۔