دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے سرکاری افسران کو حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا ہاوسز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
سہیل آفریدی نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے میڈیا ہاوسز کو تین دن کے اندر لیگل نوٹسز بھیجے جائیں۔
آڈیو میں سہیل آفریدی نے مزید کہا ہے کہ جو سرکاری افسر میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرے گا، اس کے خلاف چوتھے روز کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سہیل آفریدی نے سرکاری افسران کو تین دن میں میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔