پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کے صوبوں اور علاقائی حکومتوں میں تعینات چھ میں سے چار چیف سیکرٹریز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں شہاب علی شاہ، بلوچستان میں شکیل قادر خان، گلگت بلتستان میں ارشد مہمند اور آزاد کشمیر میں خوشحال خان چیف سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
چیف سیکرٹریز کی تعیناتیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ میرٹ صوبوں کی حد بندی نہیں دیکھتا بلکہ پورے پاکستان میں مواقع کے دروازے کھولتا ہے۔