وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے اکیلے ملاقات! کیا عمران خان سے اجازت لی تھی ؟ سوالات اٹھنے لگے

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے اکیلے ملاقات! کیا عمران خان سے اجازت لی تھی ؟ سوالات اٹھنے لگے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، جہاں صارفین نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جمعے کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور وہاں کے عوامی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس ملاقات کے اگلے ہی روز ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تاکہ امن و امان کے حوالے سے مزید اقدامات پر مشاورت کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کور کمانڈر سے ملاقات کی خبر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ اہم ملاقات عمران خان کی منظوری سے ہوئی یا وزیراعلیٰ نے خود سے یہ فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے یاد دلایا کہ سہیل آفریدی چند روز قبل تک صوبائی کابینہ کی تشکیل کو عمران خان سے ملاقات سے مشروط قرار دے رہے تھے، مگر اب بغیر اجازت ملاقات کر کے وہ اپنے ہی مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ صارفین کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی اپنے قائد عمران خان کی طرح یو ٹرن لینے میں مہارت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملنے سے انکار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *