پنجاب : فضائی آلودگی میں تشویشناک اضافہ، لاہور بدستور آلودہ ترین فہرست میں موجود

پنجاب : فضائی آلودگی میں تشویشناک اضافہ، لاہور بدستور آلودہ ترین فہرست میں موجود

سموگ نے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، صوبے کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ایک طرف لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے تو دوسری جانب حکومتی اقدمات کے غیر معمولی ہونے کے باوجود شہریوں کے لیے سانس لینا دشوار ہوچکا ہے۔ 

 ماہرین نے صورتحال کو “خطرناک” قرار دیتے ہوئے فوری احتیاطی اقدامات پر زور دیا ہے ، بین الاقوامی ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹس کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

قصور میں فضائی آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر (PM2.5) ریکارڈ کی گئی، جو عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مقرر کردہ محفوظ معیار سے کئی گنا زیادہ ہے۔

اسی طرح رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے، جو فضا میں خطرناک ذرات کی بلند ترین سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے اسموگ کی سطح میں اضافے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی

محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) اس وقت 450 تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے،  شہر کے مختلف علاقوں  برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ اور ایجرٹن روڈ  پر AQI 500 تک ریکارڈ کیا گیا، جو انتہائی خطرناک سطح ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آنے والی مشرقی آلودہ ہوائیں لاہور کے فضائی معیار کو مزید خراب کر رہی ہیں، اندازے کے مطابق شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس آئندہ 24 گھنٹوں میں 320 سے 360 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دوپہر 1 بجے سے 5 بجے کے درمیان فضا میں معمولی بہتری متوقع ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سموگ میں  شدت ، لاہور کا ایئرانڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

واضح رہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں سموگ کے بڑھتے خطرات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق نومبر سے وسط دسمبر تک سموگ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *